تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

9 کی پلاننگ کہیں اور ہوئی تھی ، چئیرمین تحریک انصاف کا جے آئی ٹی کو جواب

 

ایک روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی تھی۔

جے آئی ٹی نے چیئرمین یی ٹی آئی سے 45 منٹ تک تفتیش کی، اور ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز دکھائی گئی تھیں، 8 مارچ اور 9 مارچ کو زمان پارک سے آپریٹ روابط کے شواہد بھی دکھائے گئے تھے۔

عمران خان کی پیشی کی اندرونی کہانی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے، ارکان نے عمران خان سے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے۔

جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ بتائیں نو مئی کو جو ہوا وہ پلاننگ تھی یا اتفاق ؟ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے جواب دیا کہ پلاننگ کہیں اور ہوئی، سب اپنی مرضی سے ان مقامات پر گئے۔

یاد رہے کہ عمران خان جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے تو اس وقت ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، تاہم سربراہ تحریک انصاف کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنالیے گئے تھے۔

عمران خان کو جے آئی ٹی نے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ میں طلب کیا تھا، اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو دو بار طلب کیا جاچکا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button