تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات میں ملزمان طلب ، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری متوقع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں آج طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کڑے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو نیب نے کم و بیش 11 کلیدی سوالات اور دستاویزات لانے کا کہہ رکھا ہے جن میں القادر یونیورسٹی زمین کی خریداری کی تفصیلات اور پراپرٹی ٹائیکون سے تحفوں کی تفصیلات کے بارے میں سوالات بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ نوٹس پر سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور اس کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں آسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button