تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

چیئرمین تحریک انصاف 19 کیسز میں آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے خلاف متعدد کیسز میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس،الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوجداری کارروائی سے متعلق کیسز سمیت دیگر مقدمات کی سماعت اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج مقرر ہے۔

اتوار کی شب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’میں کل اسلام آباد جا رہا ہوں، 19 کیسز میں ضمانت ہے۔‘

عمران خان کے مطابق ’کسی بھی کیس میں ضمانت کینسل کر سکتے ہیں، پورا تیار ہوں کہ یہ مجھے پھر سے پکڑ سکتے ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button