تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

تھانہ شادمان نذر آتش کیس : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمدبٹرنے فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ ارباز، طاہر، غلام عباس، زاہد اور علی حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست خارج کی گئی۔

عدالت نے دیگر 22 شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکر لی ، ضمانت ملنے والے 22 ملزمان میں زیادہ ترکم عمر لڑکے شامل ہیں ، عدالت نے کہا کہ 4 ملزمان کےحق میں بیلف رپورٹ موجود تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button