تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

جناح ہاؤس حملہ کیس : علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں27 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکہ داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل رانا مدثر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے میری مؤکلہ کو غیرقانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا ہے، ان کا جناح ہاؤس میں موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا۔

وکیل کے مطابق علیمہ خان نے لوگوں کو جناح ہاؤس کے اندر جانے سے روکا تھا، میری مؤکلہ مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا ضمانت پر منظور کی جائے۔

عدالت نے علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس پر حملہ کے مقدمے کے سلسلے میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی جبکہ عدالت کی جانب سے مزید کارروائی بھی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button