تازہ ترینخبریںپاکستان

آئندہ بجٹ میں بچوں کے ڈبے والے دودھ پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ دودھ ، ڈبوں میں بند گوشت، مچھلی اور مرغی پر سیلز ٹیکس بارہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بچوں کے امپورٹڈ دودھ پر سیلزٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی، ذرائع نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ڈبے میں بند دودھ پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبے میں بند گوشت اور مچھلی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تیاریاں جاری ہے ، ڈبے میں بند مرغی اوراس سے بنائی دیگر اشیا پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فروری کے منی بجٹ میں اضافی سیلز ٹیکس کی شرح وفاقی بجٹ میں بھی برقراررکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس کے نائنتھ شیڈول کی کیٹیگری ای اور ایف پر سیلز ٹیکس 18 فیصد برقرار رکھنےکی تیاری ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیا پر سیلز ٹیکس 18 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

فروری 2023 میں روزمرہ استعمال کی اشیا پر سیلز ٹیکس شرح 17 سے بڑھا کر18 فیصد کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق چائے، چینی، جام اور جیلی ، صابن،سرف اور برتن دھونے کے لیکوڈ پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد پر برقرار رکھنے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش اور ماؤتھ فریشنر ، ڈبے میں بند مصالحہ جات، گوشت گلانے کے پاؤڈر ، چائے کی پتی اور ڈبے میں بند سبز قہوہ پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد پر برقرار رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button