تازہ ترینخبریںسیاسیات

’فوادچوہدری مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں‘

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ فوادچوہدری اور ان کے ساتھی مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں فوادچوہدری نے جب سیاست چھوڑنےکا اعلان کیا تو کہا عمران کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اس سطح پر جانے کیلئے تیار نہیں تھےجہاں تک لے کر چلےگئے پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان کے بیانیےکو سپورٹ نہیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی پی ٹی آئی کے لیڈر سمجھتے ہیں عمران خان پیچھے ہٹ جائیں تو پارٹی آگے چلےگی پی ٹی آئی میں دھڑےبندی ہوگئی ہےکچھ پی پی میں چلےگئےہیں جہانگیرترین گروپ بھی متحرک ہے،کچھ لوگ الگ پارٹی بناناچاہتےہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک دھڑا ہےجو کہتا ہےکہ عمران خان کے بغیر بلے کا نشان باقی رہے ہم پی ٹی آئی کے لوگوں کودوبارہ ٹکٹ دینگےتون لیگ کونقصان ہوگا اس سےپہلےبھی پی ٹی آئی کے20لوگوں کوٹکٹ دیا تو 16لوگ ہار گئے تھے پی ٹی آئی سے آنے والے لوگوں کوٹکٹ دینے سے پارٹی ووٹ بینک متاثرہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button