تازہ ترینخبریںپاکستان

جسٹس بندیال اور جسٹس فائز عیسیٰ ایک دوسرے کے آمنے سامنے، فائز عیسیٰ نے اپنا منہ پھیر لیا

جسٹس بندیال اور جسٹس فائز عیسیٰ ایک دوسرے کے آمنے سامنے فائز عیسیٰ نے اپنا منہ پھیر لیا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان کی جمعرات یکم جون کی صبح ہونے والی تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے 2 سینیئر ترین ججز کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال اور ستمبر 2023 میں ان کے مستعفی ہونے کے بعد آئندہ چیف جسٹس بننے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آمنے سامنے آنے کے باجود خیرمقدمی کلمات کا تبادلہ نہیں کرتے۔

تاہم یہ نظراندازکیا جانا دونوں جانب سے نہیں ہے، ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے عقب سے آنے والے چیف جسٹس وہاں موجود احباب سے مصافحہ کرتے ہیں اور جیسے ہی وہ اپنا روئے سُخن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بات کرنے والے کی جانب کرتے ہیں ، جسٹس عیسیٰ اپنا رخ موڑ لیتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button