تازہ ترینخبریںپاکستان

اسپتال میں نرسنگ اسٹاف نے غلط انجکشن لگا کر خاتون مریضہ کو وینٹیلیٹر پر پہنچا دیا

سرکاری اسپتال میں نرسنگ اسٹاف نے غلط انجکشن لگا کر خاتون مریضہ کو وینٹیلیٹر پر پہنچا دیا

تین بچوں کی ماں صباء کا پتے کا کامیاب آپریشن 20 مئی کو عباسی شہید اسپتال میں ہوا تھا. عباسی شہید اسپتال میں پتے کے آپریشن کے بعد مبینہ طور پر اسٹاف نرس کی جانب سے لگایا گیا انجکشن ری ایکشن کرگیا

لواحقین کا کہنا ہے کےاسٹاف نرس نے خاتون کی نس میں براہ راست انجکشن لگایا۔ انجکشن لگانے کے بعد صباء کی حالت بگڑ گئی اور ہاتھ پاؤں مڑ گئے۔ ہماری بہن صباء وینٹلیٹر پر ہے ۔

اسپتال انتظامیہ زمہ دار اسٹاف کے خلاف کارروائی نہیں کررہی متاثرہ خاندان نے واقعے کے خلاف ناظم آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی کئی روز گزر جانے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button