تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی سات مقدمات میں آٹھ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

اسلا آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سات مقدمات میں آٹھ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ان مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کے ارکان کی سنجیدگی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج کوئی بھی رکن عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سات مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے موکل کی تمام مقدمات میں ضمانت کو منظور کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ’ان تمام مقدمات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے اور عمران خان اس ٹیم کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اگر تفتیشی ٹیم نے ان کے موکل سے کوئی سوال کرنا ہے تو ان کی نظر میں بہتر یہی ہو گا کہ تفتیشی افسر کمرہ عدالت میں ہی ان کے موکل سے تفتیش کر لے۔‘

اس مقدمے کے پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ صرف چار مقدمات کی تحققیات کے لیے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی اور اس میں بھی عمران خان پیش نہیں ہوئے جبکہ اس ضمن میں انھیں متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو آج ہی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button