تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر سوئے 8 افراد کو قتل کرنے والا سیریل کِلر گرفتار

پولیس نے پنجاب کے شہر سرگودھا میں مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر سوئے 8 افراد کو قتل کرنے والا سیریل کِلر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں فٹ پاتھ پر سوئے افراد کو بھاری پتھر سے قتل کی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا، پولیس نے آخر کار ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصغر نے فٹ پاتھ پر سوئے 8 افراد کو سر پر بھاری پتھر مار کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزم چک گنیانوالہ کا رہائشی اور منشیات کا عادی ہے۔

تھانہ سٹی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم قتل کے بعد مقتولین کی جیب سے رقم نکال کر نشہ کرتا تھا، ملزم نے قتل کی آخری واردات کمپنی باغ کے علاقے میں کی تھی۔ بے رحم قاتل فٹ پاتھ اور پارک میں سوئے افراد کو پیسے نکالنے کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیتا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم سٹی سرکل سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں قتل کی وارداتیں کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button