تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریک انصاف کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، گھروں میں موجود خواتین پر پولیس کا تشدد

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو بھی اٹھانا شروع کردیا، چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گھروں میں موجود خواتین پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے پارٹی کے تنظیمی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو بھی اٹھانا شروع کردیا۔

پولیس نے سینیئر رہنما عندلیب عباس کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) رہنما وقاص افتخار بٹ کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

اس دوران وقاص افتخار بٹ کے گھر کے دروازے توڑ دیے گئے اور خواتین پر تشدد کیا گیا۔

پارٹی رہنما حماد اعوان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا جبکہ سابق وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک ملک بھر میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button