تازہ ترینخبریںدنیا

دوست ممالک کی مالی امداد کے اعلان پر آئی ایم ایف مشن چیف کا اہم بیان

آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر نے پاکستان کے دوست ممالک سے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر نے اپنے بیان میں پاکستان کے دوست ممالک سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف اسٹاف کی ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے سمیت پالیسیوں پرعمل درآمد کی کیلئے خاطرخواہ مالی اعانت کے حصول کی ضرورت پر اتفاق ہوا ہے۔

آئی ایم ایف مشن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور جلدازجلدضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے۔

یاد رہے گذشتہ روزمتحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی تھی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی، اسٹیٹ بینک یو اے ای سے مزکورہ رقم لینے کیلئے دستاویزات مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پاکستان کو دو ارب ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button