تازہ ترینخبریںپاکستان

کورکمانڈرز کانفرنس :عسکری قیادت عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پُرعزم

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کی باقیات کیخلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی زیرصدارت257ویں کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو درپیش بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

کانفرنس میں دہشت گردی کی باقیات کیخلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

کانفرنس نے شرکاء نے واضح کیا کہ عسکری قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے اور اپنے آئینی مینڈیٹ کے تحت اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

اعلامیے میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان کے عوام کی حمایت سے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہیں، جبکہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کےلئے اجتماعی قومی اپروچ وقت کہ ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بناء پر آپریشن کر رہی ہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے واضح کیا کہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کےلئے حکومت اور عوام کے تعاون سے طویل مدت سے نبرد آزما ہیں اور حکومت کی منظوری سے انسداد دہشتگردی مہم کو منطقی انجام تک لے جائیں گے۔

کانفرنس کے شرکاء نے حکومت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی طرف سے متعین کردہ اہداف کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اہداف کے حصول کےلئے تمام جز ملکر منظم کاوشیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button