تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

جیل خانہ جات سندھ میں 3 انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف

جیل خانہ جات سندھ میں تین انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف سامنے آیا ، افسران ترقی پاتے رہے لیکن سندھ کی 3 جیلیں آج تک تعمیر نہ ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق جیل خانہ جات سندھ میں 3 انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف سامنے آیا ، جہاں زمین پر نہ کوئی جیل ، نہ کوئی قیدی نہ انتظام پھر بھی افسران ترقی پاتے رہے۔

چند برسوں قبل میرپور خاص، بینظیر اباد اور ٹھٹھہ میں جیلوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا تاہم سنگ بنیاد اور کاغذی کاروائی کے بعد تاحال تعمیر نہ ہوسکیں۔

ذرائع محکمہ جیل خانہ جات نے بتایا کہ 2015 اور2016 کے بجٹ بک میں جیلوں کے اخراجات بھی ظاہر کئے گئے، تینوں جیلوں میں منظور نظر افسران کی تعیناتی ظاہر کی گئی اور افسران کو اگلے گریڈز میں ترقی بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی گریڈ 16 کے افسران شاہ نوازساند، حسن سہتو اور اسلم ملک کو ان جیلوں پر عہدے دیئے گئے، تینوں منظور نظر افسران کو ان جیلوں میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ منظور نظر افسران حالیہ برسوں میں مزید ترقی پاکر گریڈ 20 میں جانے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button