تازہ ترینخبریںپاکستان

خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنر کو فوری الیکشن کیلئے تاریخ دینے کا حکم دے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں کے پی میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کیلئے8اکتوبرکی تاریخ دی ہے، گورنرنےپہلے28مئی کی تاریخ کااعلان کیالیکن الیکشن کمیشن نےاسےنوٹیفائی نہیں کیا۔

درخواست میں کہا ہے کہ آئین کیمطابق اسمبلی تحلیل ہونےکے90دن کےاندرانتخابات کرانالازمی ہے، استدعا ہے کہ 90 دن میں اگر انتخابات نہیں ہوسکتے تو کم سے کم وقت میں کرائے جائیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیر آئینی وغیرقانونی ہے، سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کی8اکتوبر کی تاریخ کو کالعدم قرار دیا ہے، سپریم کورٹ نےبھی فیصلہ دیا،الیکشن کمیشن اس پرعملدرآمدکاپابند ہے۔

درخواست کے مطابق معاشی بحران یا سیکیورٹی کا بہانہ بناکر انتخابات ملتوی نہیں کرائے جاسکتے، عدالت گورنر کو فوری الیکشن کیلئے تاریخ دینے کا حکم دے۔

دائر درخواست میں صدر، وفاقی وصوبائی حکومت،الیکشن کمیشن، گورنرکےپی اور فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button