تازہ ترینخبریںپاکستان

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، دن کےآغازپروفاقی دارالحکومت میں  31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

رواں سال یوم پاکستان کا تھیم’’یکجان پاکستان‘‘ہے ، ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پروقار فوجی تقریب منعقدہوگی ، جہاں تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دستے بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے‌۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے، ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہورمیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پُروقار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارے جانے کی خصوصی تقریب ہوگی جس میں ملک بھر سے شائقین شریک ہوں گے۔ پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے مابین مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ بھی ہوگا۔

  1. یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پار میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button