تازہ ترینخبریںپاکستان

صرف 20 روپے میں 15 کلو آلو

بوریوں میں بھرے آلو تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے بوریوں میں آلو اگائے بھی جاسکتے ہیں۔

فیصل آباد کے زرعی ماہر ساجد اقبال نے گھر کی بالکونی میں ہی بوریوں میں آلو کاشت کر رکھے ہیں، ان کا زیادہ تر وقت پودوں کی کانٹ چھانٹ میں ہی گزرتا ہے جو پچھلے 3 سال سے اپنا اور رشتے داروں کا خرچہ بھی بچا رہے ہیں

ساجد اقبال نے کا کہنا ہے کہ ایک بوری میں صرف 20 روپے میں 15 کلو آلو اگائے جاسکتے ہیں، جس میں صرف 90 دن کا وقت لگتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آلو کی پینری لگانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے، 10 روپے کی پلاسٹک کی بوری لیں، مٹی ڈالیں، اس میں آلو کاٹ کر اس کے پیسز رکھ دیں، صرف پانی دیتے رہیں، 90 دن میں اس میں سے کم از کم 15 کلو آلو نکل آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیمیکل سے پاک آلوؤں کو کئی دن تک محفوظ رکھنا بھی آسان ہے۔

شہری کچن گارڈننگ کے ذریعے تازہ سبزیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی سے باآسانی بچ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button