تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ، ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی اسپیشل جے آئی ٹی سے یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر قائم کی گئی جے آئی ٹی گزشتہ ماہ 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، وہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی۔

دونوں ممالک میں تحقیقات مکمل کر کے یہ اسپیشل جے آئی ٹی 2 فروری کو پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button