تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نیلی بتی،قومی پرچم اور مسلسل سائرن بجاکر خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

لاہور ( میاں عمران ارشد ) پٹرولنگ آفیسر امتیاز نے نیلی بتی،گرین نمبرپلٹس، کالے شیشے، فلیشر لائیٹس، قومی پرچم اور مسلسل ہوٹر بجاکر خوف و ہراس پیدا کرنے والا ملزم کو دھرلیا،

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے کارروائی کرنے پر پٹرولنگ آفیسر امتیاز کو شاباش، نقد انعام اور تعریفی سند کا اعلان کیا، تفصیلات کے مطابق مزنگ سے جانب جیل روڈ شادمان کے قریب لینڈ کروزر جس پر غیر قانونی گرین پلیٹس لگی ہوئی تھی مسلسل پولیس ہوٹر بجاتے ہوئے مٹر گشت کررہا تھا،

ملزم نے پرائیویٹ گاڑی پر قومی پرچم، فلیشر لائیٹس اور کالے شیشے بھی لگائے ہوئے تھے، مشکوک جاننے پر پٹرولنگ آفیسر امتیاز نے لینڈ کروزر کو رکنے کا اشارہ کیا،

ڈرائیور نے رکنے کی بجائے ہوٹر بجاتے ہوئے گاڑی بھگا دی، پٹرولنگ آفیسر امتیاز نے تعاقب کرتے ہوئے جیل روڈ پر گاڑی کو روک لیا،

ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرتے ہوئے رعب جھاڑنے کی بھی کوشش کی، بعدازاں کوئی شناخت نہ دے سکا،

جس پر کارروائی کرتے ہوئے عمار نامی ملزم لینڈ کروزر سمیت تھانے شادمان پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزم کےخلاف ایسی حرکات پر 03 ماہ قبل بھی تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج ہوا تھا،

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد اور گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ عام پر شہریوں کےلئے خوف و ہراس کا باعث بننے والے کسی رعایت کےمستحق نہیں، ایسے افراد کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button