تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان نے الزام تراشی کرکے خطرناک کھیل کھیلا ، فیصل کنڈی

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر الزام تراشی کرکے خطرناک کھیل کھیلا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ عمران خان نے آصف زرداری پر الزام تراشی کرکے دہشت گردوں سے مدد مانگی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے دہشت گردوں کے حق میں بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سازشی ذہنیت سے ملک کو خطرہ ہے، پیپلز پارٹی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button