تازہ ترینخبریںسپورٹس

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا دن ؛ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز جاری رکھے ہوئے ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز جاری

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز نغیر کسی نقصان کے 165 رنز سے دوبارہ شروع کی۔

183 رنز پر پاکستان کو نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ ملی، ڈیون کانوے 92 رنز پر نعمان علی کا شکار بنے۔

دوسرے دن کا کھیل

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان 438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ دوسرے دن کھیل کی سب سے خاص بات آغا سلمان کی ٹیل اینڈرز کے تعاون سے بنائی گئی سینچری تھی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک بغری کسی نقصان کے 165 رنز بنائے تھے۔

پہلا دن سرفراز اور بابر کے نام

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، اس موقع پر 4 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے بابر اعظم کے ہمراہ 196 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

پانچویں وکٹ پر شاندار شراکت داری کے باعث پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنائے تھے۔ جن میں بابر اعظم کے 161 اور سرفراز کے 86 رنز شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button