تازہ ترینخبریںسپورٹس

ورلڈ کپ فٹ بال: آج 4 میچز میں گروپ سی اور ڈی کی تمام ٹیمیں ایکشن میں ہونگی

ورلڈ کپ فٹ بال کے تیسرے روز چار میچز کھیلے جائیں گے، گروپ سی اور گروپ ڈی کی تمام ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

میگا ایونٹ کے تیسرے روز گروپ سی میں شامل ارجنٹینا اور سعودی عرب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ شام 6 بجے ہوگا، گروپ ڈی سے ڈنمارک اور تیونس مدمقابل آئیں گے۔تیسرا میچ رات 9 بجے ہوگا جس میں گروپ سی میں شامل بقیہ دو ٹیموں میکسیکو اور پولینڈ کا مقابلہ ہوگا۔

تیسرے دن کا چوتھا اور آخری میچ رات 12 بجے دفاعی چیمپئن فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button