تازہ ترینتحریکجرم کہانیخبریں

عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی ، فواد چوہدری کا عمر فاروق کے بیان پر ردعمل

تحریک انصاف کے رہنما فواہد چوہدری کا دبئی میں مقیم بزنس مین عمر فاروق کے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان پر کوئی کیس نہیں ملا تو یہ کیس بنایا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی ، یہ گھڑی ان کے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر شدہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کیس یہ بنایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی ، وہ گھڑی توشہ خانہ سے خرید کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کردی گئی۔ 5 ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے ۔توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔

عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے۔

تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 2019 میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button