تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پورے ملک کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دیوالی خوشیوں اور خوشحالی کا تہوار ہے جو امن و محبت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بنا کسی تفریق کے ہر ایک کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہمارا منشور ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کو ایوانوں میں نمائندگی دی ہے، امید کرتا ہوں کہ ان دیوں سے پورا ملک منور ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button