تازہ ترینخبریںپاکستان

سوات میں سکول وین پر حملے میں سالے نے بہنوئی کو قتل کیا : آئی جی پولیس

آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ سوات اور لوئر دیر میں ایک ہی دن سکول وین اور بچوں پر فائرنگ کے واقعات دہشت گردی نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ سوات میں سکول وین ڈرائیور کا قتل غیرت کی بنیاد پر کیا گیا۔سکول وین پر حملے میں سالے نے بہنوئی کو قتل کیا، حملے کا ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آئی جی خیبر پختون خوا نے کہا کہ سوات میں بد امنی کی فضا بنی ہو ئی ہے، بد امنی کے خلاف شہر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ رواں ماہ کی 10 تاریخ کو سکول وین پر فائرنگ کی گئی، سکول وین کے ڈرائیور کے قتل کے بعد خوف میں اضافہ ہوا، اس حملے کو لوگوں نے دہشت گردی کا واقعہ تصور کیا ، اتفاق سے اسی دن لوئر دیر میں بھی بچوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، لوئر دیر کا یہ واقعہ 2 فریقین کے درمیان تصادم کا نتیجہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خواہ کی ہدایت پر واقعات کی تحقیقات کی گئی جس میں پتہ چلا کہ سوات اور لوئر دیر میں پیش آنے والے دونوں واقعات میں دہشت گردی کا عنصر نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button