تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستانی آرمی چیف کی میزبانی پر امریکی وزیر دفاع خوش

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی ہے

https://twitter.com/SecDef/status/1577646810553892864?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1577646810553892864%7Ctwgr%5E7d5f3a99e8126883c48d23533ce2ce4ffbd615e3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1144057

 

ٹوئٹر پر لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے دفاعی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس سال پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button