تازہ ترینخبریںدنیا

وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر اٹھایا

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھایا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا ذکر کیا اور توقع ظاہر کی کہ انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام کریں گے۔

وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کے لیے آواز اٹھانے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کا عزم دہرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی، بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button