تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف نے شرائط نرم کرنے پر آمادہ ہے ، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرینگ فنڈ کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد ملکی حالات بدل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس اور گندم درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکی ہے، مگر کرپشن کی بات جھوٹ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button