تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار۔ آمد

ٹکرز

مورخہ07 نومبر2026ء

 

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد۔

 

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربار محمد علی خان نے ڈپٹی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

 

 

نائب وزیراعظم نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دُعا کی۔

 

 

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آ گاہ کیا۔

 

 

 

نائب وزیر اعظم کی دربار شریف کی تعمیر و ترقی کے کاموں کے معیار اور رفتار کو ہمہ وقت پیش ِ نظر رکھنے کی ہدایت۔

 

 

حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا لازوال پیغام ہیں۔ نائب وزیراعظم

 

 

داتا دربار کی توسیع، تزئین و آرائش اور زائرین کی سہولیات میں اضافے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ سیکرٹری اوقاف

 

خواتین زائرین کے لیے علیحدہ راستے کی تعمیر اور بہتر سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی اہم پیش رفت ہے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ

 

بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ محمد اسحاق ڈار

 

 

داتاؒ دربار کے ترقیاتی منصوبے میں محکمہ اوقاف، سی اینڈ ڈبلیو، نیسپاک اور ٹیپا کی مشترکہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ محمد اسحاق ڈار

جواب دیں

Back to top button