
پنجاب کے دو حلقوں این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 ساہیوال میں کل ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔
دونوں حلقوں میں انتخابی سامان کی پولنگ اسٹاف کو ترسیل جاری ہے۔
این اے 77 گوجرانوالہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 518,620 ہے جبکہ 333 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
این اے 77 گوجرانوالہ میں 11 امیدوار ان ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی پی 203 ساہیوال میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 258,122 ہے جبکہ 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
پی پی 203 ساہیوال میں 7 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
ضمنی انتخابات کے لیے مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔
کنٹرول رومز میں عوام الناس اور ووٹرز کی شکایات درج کرکے ان کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔







