تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیا

کراچی: خفیہ اطلاع پر این سی سی آئی اے کی کارروائی، آن لائن نیٹ ورک میں پھنسی 13سال کی بچی کو بچا لیا

کراچی میں بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن نیٹ ورک میں پھنسی 13 سال کی بچی کو بچا لیا ۔

این سی سی آئی اے کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک گروہ ٹاسک دے رہا تھا۔

بچی سے پہلے ٹاسک میں بلی کو زہر دے کر مروایا گیا، دوسرے ٹاسک میں بچی کو خود کو شدید نقصان پہنچانے کا حکم دیا گیا۔

تاہم ٹاسک پورا ہونے سے پہلے این سی سی آئی اے ٹیم بچی تک پہنچ گئی۔ والدین بیٹی کی آن لائن سرگرمیوں سے مکمل لاعلم تھے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق بچی سے رابطہ کرنے والے اکاؤنٹس اور دیگر پاکستانی بچوں کو نشانہ بنانے کے پہلو پر تحقیقات جاری ہے

جواب دیں

Back to top button