تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

یوکرین نے محاذ پر پھنسے زخمی فوجی کو 491 روز بعد ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا

یوکرین نے روس کے ساتھ جنگ میں محاذ پر 491 دن گزارنے والے اپنے ایک شدید زخمی فوجی کو ڈرون کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے جسے جنگی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ریسکیو آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔

 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرینی فوج کی 92ویں اسالٹ بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خارکیو کے علاقے میں ایک بڑا ڈرون فوجی کو ہوا میں اٹھا کر لے جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھی فوجی مانیٹرنگ روم سے اس پورے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس کی کامیاب تکمیل پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

 

تاہم رائٹرز اس ویڈیو کے مقام اور تاریخ کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا لیکن 19 اکتوبر 2026 سے قبل انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کا کوئی وجود نہیں ملا۔

 

ریسکیو کیے گئے 49 سالہ فوجی کوسٹیانٹن ولاسینکو کا تعلق 30ویں میکانائزڈ بریگیڈ سے ہے۔

 

فوجی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس پوزیشن پر 491 دن تک بڑی حد تک اکیلے رہا اور اس نے انکشاف کیا کہ اس تک پہنچنے اور اسے بچانے کی کوشش میں 2 ساتھی فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم ولاسینکو اپنی ٹانگوں پر شدید زخموں کے باوجود اپنی پوسٹ پر موجود رہا

جواب دیں

Back to top button