تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایران کو شکست دینے کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، صرف اتنا فیصلہ کرنا ہے کہ یہ جنگ کس طرح جیتنی ہے: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ایران کو شکست دینے کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایرانی حکومت کو کس طریقے سے شکست دینا چاہتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہم ایران کے معاملے میں بہت اچھی پوزیشن میں ہیں۔ ہمیں صرف یہ حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کس طریقے سے جیتنا چاہتے ہیں۔ کیا ہم اچھے طریقے سے جیتنا چاہتے ہیں یا ناخوشگوار طریقے سے؟‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ بہت بہتر پوزیشن میں ہے اور اسے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے کئی ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کون امریکہ کی مدد کرنے کے تیار ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں ان ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے منفی جواب ملا۔

’میں ان کا امتحان لے رہا تھا۔ میں نے مختلف صدور اور وزرائے اعظم کو فون کیا اور پوچھا کہ کیا وہ ہماری مدد کرنا چاہیں گے، لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔‘

صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ انھوں نے کن رہنماؤں سے رابطہ کیا تھا یا ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی مشاورت کی تفصیلات کیا تھیں۔

امریکی صدر کا یہ بیان اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کی جانب سے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کی ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ویڈیو میں نیتن یاہو کو صدر ٹرمپ سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ڈونلڈ، ہمارا کام ابھی ختم نہیں ہوا۔ ہم اسے مل کر مکمل کریں گے، کیونکہ اسے ہمارے علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتا

جواب دیں

Back to top button