تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

ٹائیگر شروف پر فائرنگ، سلمان خان کے بعد اکشے کمار کی رہائش گاہ کی بھی سیکیورٹی سخت

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان اور اکشے کمار کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی، جبکہ اکشے کمار کے گھر پر بلٹ پروف شیشوں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف سلمان خان تھے۔

بھارتی میڈیا کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے سلمان خان کی رہائش گاہ کی ریکی کی تھی، تاہم وہاں سخت سیکیورٹی دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے۔

سلمان خان کو حکام کی جانب سے وائے پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، ان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس میں بلٹ پروف حفاظتی انتظامات کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اکشے کمار کے گھر کے باہر بھی پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ٹائیگر شروف کی گاڑی پر اتوار کی شام ممبئی کے علاقے جوہو میں اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔

واقعے کے سلسلے میں 3 ملزمان کو پیر کے روز راجستھان کے شہر کوٹا سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں بہار کے شہر بیگوسرائے سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ ہریتک عرف روشن، ہریانہ سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ ریحان اور پھول سنگھ شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button