تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان تین روزہمیچ کل سے ملتان میں شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

 

 

تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

تین روزہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

 

پاکستان انڈر 17 کے کپتان اذان احمد اور سری لنکا کے کپتان سٹیون پیئرس نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

 

ٹرافی کی رونمائی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کی گئی۔

 

سری لنکا کے ساتھ سیریز کے لیے پوری ٹیم بہت پُرجوش ہے، پاکستان کپتان اذان احمد۔

 

ہماری اولین ترجیح ٹیم میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، اذان احمد۔

 

سیریز کے لیے ہماری تیاریاں بہت اچھی رہی ہیں، سری لنکن کپتان سٹیون پیئرس۔

 

ملتان میں ہمارا پریکٹس سیشن اچھا رہا ہے، سٹیون پیئرس۔

 

پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، سٹیون پیئرس۔

 

تین روزہ میچ پاکستان میں ٹیپ میڈ اور تماشا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

پاکستان سے باہر شائقین میچ کی براہ راست نشریات پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکیں گے۔

جواب دیں

Back to top button