تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا: آئی ایس پی آر

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

 

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوامِ متحدہ کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس نے ’علاقائی تنازعات کے پُر امن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو خاص طور پر سراہا۔‘

 

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ’علاقائی استحکام، جموں و کشمیر تنازع، انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے اور افغانستان سے جنم لینے والی شدت پسندی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔‘

 

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بین الاقوامی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں ملک کی خدمات کو اجاگر کیا۔

جواب دیں

Back to top button