تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

فلائی دبئی طیارہ تباہ کرنے کی سازش میں ایران ملوث ہوا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جانے والی فلائی دبئی پرواز کو تباہ کرنے کی کوشش میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور اسے ’بہت سخت‘ جواب دیا جائے گا۔

 

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تفتیش کار اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں پرواز کے معاون پائلٹ (کو پائلٹ) نے مبینہ طور پر کپتان پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں طیارہ تیزی سے نیچے آیا، تاہم جہاز میں موجود دیگر افراد نے صورتحال پر قابو پا لیا اور طیارے کو بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا۔

 

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا انھیں اس حملے میں ایران کے کسی ممکنہ کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے؟

 

اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم اس وقت اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔ جو معلومات مجھے مل رہی ہیں، ان کی بنیاد پر میرا جواب ہاں میں ہے، لیکن تحقیقات ابھی جاری ہیں۔‘

 

تاہم امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کن وجوہات کی بنا پر ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔

 

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایران اس واقعے کے پیچھے نکلا تو کیا امریکہ جوابی کارروائی کرے گا، تو ٹرمپ نے کہا ’اوہ، انھیں نشانہ بنایا جائے گا، بہت سختی سے، فکر نہ کریں۔

جواب دیں

Back to top button