
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا۔
ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہدا میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت پولیس اور کسٹمز اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آر پی او کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک کسٹمز اہلکار بھی شامل ہے جب کہ 35 زخمی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافےکا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے







