تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، سہیل آفریدی انتظامی سطح پر فارغ تھے اب سیاسی طور پر بھی فارغ ہیں۔

 

اسلام آباد میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی کوئی تیاری ہی نہیں تھی،27ستمبر کے مارچ کی تاریخ انہوں نے ہی دی تھی، سہیل آفریدی کی اپنی پارٹی پر ‘رٹ’ ختم ہوچکی ہے، سہیل آفریدی اپنی انتظامی ساکھ بھی کھو چکے ہیں، پی ٹی آئی اتنی کمزور کبھی بھی نہیں تھی جتنی اب ہو چکی ہے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہیں، پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں، ہم ڈنکے کی چوٹ پرکہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، میں پاکستان کے لیے جان دینےکو تیار ہوں، پی ٹی آئی یہ کہنے تک کو تیار نہیں، اگر 13سال میں دہشت گردی ختم نہ ہو سکی تو ان کو ملنے والے پیسےکہاں خرچ ہوئے؟ خیبرپختونخوا میں جو پہلی صف میں ہیں وہ پولیس ہے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پی ٹی آئی سے رابطے رہتے ہیں، سیاسی بہتری کی گنجائش رہتی ہے، گورنر راج کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

 

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، فلسطینی نمائندوں نے دل کھول کر وزیراعظم کی تقریر کو داد دی، ہمارے فلسطینیوں کے لیے جذبات عملی طور پر سب کے سامنے ہیں، پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، وزیر اعظم نے فلسطین کا مقدمہ لڑا اور اسرائیل مذمت کی، پوری دنیا میں وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو سراہا گیا۔

 

اس موقع پر اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھاگنا ہی تھا تو پھر اعلانات کیوں کیے تھے، پی ٹی آئی ارکان اپنے ورکرز سے جھوٹ بولتے ہیں، ایک آڈیو لیک ہوا اور یہ چاہتے تھےکہ اعلان کون کرےگا، یہ اعلان کروانےکے لیےکسی کوشش میں تھےکہ کوئی سامنے آئے، 27 ستمبر کے لیے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا

جواب دیں

Back to top button