تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

ایشین گیمز : پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز : پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہورٟ سپورٹس رپورٹر ٞ ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ جاپان میں ہونے والے بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیکر ایشین گیمز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ ایشن گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل بارش کی وجہ سے 11اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کی۔ بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹ پر 91 رنز بناسکی ۔ پاکستان ویمنز نے ہدف 2 گیندوں پہلے 7 وکٹ پر حاصل کرلیا ۔ شوال ذوالفقار 25 اور فاطمہ ثنا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ یوں پاکستان نے 2گیندوں پہلے 7 وکٹ پر ہدف پورا کر کے سیمی فئانل میں جگہ بنا لی۔

جواب دیں

Back to top button