تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایران کا امریکا کو نئے میزائلوں سے واضح انتباہ، بحری زون قائم کرنے کا اعلان

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کو نئے ایرانی میزائلوں کے ذریعے واضح انتباہ مل گیا ہے۔

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری معاشی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری آمدورفت کے لیے ممنوع زون قائم کر کے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجوزہ ممنوع بحری زون امریکی بحری ناکہ بندی کی حدود سے شروع ہو کر خلیج فارس تک پھیلا ہو گا، اس زون میں داخل ہونے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محسن رضائی کے مطابق ایران نے امریکی بحری جہازوں اور فوجی اڈوں کے خلاف اپنی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے، جبکہ نئے اقدامات کا مقصد امریکا پر دباؤ بڑھانا ہے۔

دوسری جانب ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابنِ رضا نے واشنگٹن کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران میں امریکی بحری ناکہ بندی نافذ کرنے والے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی تکنیکی صلاحیت نہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مجید ابنِ رضا نے کہا کہ ایران کے پاس امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے مطلوبہ ٹیکنالوجی اور صلاحیت موجود ہے۔

ایران کا امریکا کو نئے میزائلوں سے واضح انتباہ، بحری زون قائم کرنے کا اعلان

جواب دیں

Back to top button