تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فیلڈ مارشل کے دورے میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں، ایران نے آرمی چیف عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی مثبت قرار دیدیا

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی مثبت قرار دے دیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں، فیلڈ مارشل کے دورے کے نتائج جلد ہی سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا بھی کہنا ہے کہ اعلیٰ ایرانی عہدے داروں سے پاکستانی حکام کی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئیں۔

اس سے پہلے آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ایران امریکا تنازع، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی، آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے اقدامات اور علاقائی امن کے لیے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا

جواب دیں

Back to top button