تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سلمان اکرم راجا کا بانی چیئرمین کے ساتھ سازش کیے جانے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بانی چیئرمین کے ساتھ سازش کیے جانے کا الزام لگادیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم نے توہین عدالت نہیں کی، میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں پایا۔

انہوں نے کہا کہ شفاء انٹرنیشنل اسپتال لے جایا ہی نہیں گیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سازش کی جا رہی ہے، ہم بانی کو قید تنہائی میں نہیں جانے دیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے پھرحکم دیا، انہوں نے نہ مانا تو عوام نے فیصلہ کرنا ہے، اسی طرح بڑھنا ہے یا فیصلہ سڑکوں پر کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button