تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

گائے کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی لانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی خاندانوں کے لیے گراؤنڈ بیف (قیمہ) کی قیمت میں نمایاں کمی لانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق آئندہ 90 روز کے دوران امریکا میں 3 لاکھ میٹرک ٹن تک گراؤنڈ بیف کی مصنوعات بغیر اضافی کوٹہ ٹیرف کے درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ درآمد کیا جانے والا یہ گوشت موجودہ مارکیٹ قیمتوں کے مقابلے میں 25 فیصد کم قیمت پر فروخت کیا جائے گا، جس سے امریکی صارفین کو ریلیف ملے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں بیف کی قیمتیں تیزی سے بڑھی تھیں جبکہ امریکی مویشیوں کا ریوڑ جدید تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button