
کراچی: ڈی آئی جی عامرفاروقی نے کہا ہےکہ میر رضاعلی کے آخری لمحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میر رضا علی کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامرفاروقی نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ سوچ رہے ہیں میر رضاعلی کے آخری لمحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردیں۔
میر رضا کے والدین کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط اور قریبی افراد سے تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے حوالے سے اعتراضات پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ایسے سوالات میر رضا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور اُن سے وابستہ لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پوچھے جا رہے ہیں







