تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مجھ سے الفاظ کا غلط چناؤ ہوا، بلاول نے دہشتگردی سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی سے متعلق گزشتہ روز کے اپنے بیان کی وضاحت کردی۔

بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بی ایل اے، سندھ قوم پرست اور ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اس حوالے سے سوال پر بلاول نے کہا کہ مجھ سے الفاظ کا غلط چناؤ ہوا، میں علیحدگی پسند تنظیموں کے بارے میں بات کررہا تھا جو تشدد کا راستہ اپنا رہی ہیں اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا ہے ، سہولت کار ہمسایہ ملک والے بنتے ہیں ،انتہا پسند تنظیمیں ٹی ٹی پی کی صورت میں حملے کرتی رہیں، ان انتہاپسند تنظیموں کی آپس میں رابطہ کاری ہے

جواب دیں

Back to top button