
کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی ڈھائی سالہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی۔
مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی ڈھائی سالہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق بچی کے کپڑوں سے کم از کم تین افراد کا ڈی این اے ملا ہے، ابتدائی طور پر 14 افراد اور بعد میں مزید کئی افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے تھے
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات تھیں کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کے قتل میں چچی اور رشتہ دار ملوث ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ چچی نے بچی کو قتل کیا اورکمرے میں لاش رکھی، ملزمان کو لاش ٹھکانے لگانے کا موقع نہیں مل سکا اس لیے گھر کے باہر چھوڑ دی، ممکن ہے کہ دیگر افراد بھی قتل میں ملوث ہوں







