
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج ضرور کریں لیکن ادارے کو بے توقیر نہ کیا جائے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور باقیوں نے بھی سزائیں کاٹی ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے سسٹم اور ایوان کے تقدس کو داؤ پر نہیں لگایا، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں نہیں جانا چاہتا
انہوں نے کہا کہ سوا 2 سال میں کارروائی کا محور تحریکِ انصاف کے لیے ان کے لیڈر ہیں، یہ لوگ ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیتے، اس ادارے کو بھی ایک شخص کے لیے نشانہ بنایا۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شخصیات تو آنی جانی چیز ہیں، آنے والی نسلیں آگے آئیں گی، بڑی بڑی ہستیاں اس دنیا سے چلی گئیں، اِن لوگوں کے رویے درست نہیں ہیں







