تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہیلی کاپٹر حادثے کے شہید پاک فوج کے افسران و جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ مظفر آباد میں ادا کر دی گئی۔

گزشتہ روز مظفر آباد میں ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

شہداء کی نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر و وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔

شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی

جواب دیں

Back to top button